رشتہ کرنے سے انکار، 22 سالہ ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا
Image

لاہور: (سنو نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں رشتہ دینے سے انکار پر22سالہ ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن شاہدرہ ٹاؤن منیر احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عمر فاروق اور غلام مصطفی کو گرفتار کیا۔ ملزموں کی دوبئی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود نے کہا کہ ملزمان نے رشتہ دینے سے انکار پر کیمسٹری کی ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ دونوں گرفتار ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/06/01/2024/latest/63276/

ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ ملزمان سنگین واردات کے بعد دبئی فرار ہونے والے تھے۔ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس پراسکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود کی طرف سے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔