معروف پاکستانی اداکارہ نے پی ٹی آئی جوائن کرلی
Image

کراچی :(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ ایکٹرس اذیکا ڈینیل نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے صدر علی زیدی سے ملاقات میں باضابطہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر تحریک انصاف کے صدر علی زیدی نے اداکارہ کو پارٹی مفلر پہنایا،اذیکا ڈینیل کی جانب سے پارٹی جوائن کرنے پر علی زیدی کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا،

https://twitter.com/azekahdaniel1/status/1655192742178484224?s=20

اذیکا ڈینیل اداکاری کے ساتھ ساتھ شہر کی سیاسی اور سماجی تقریبات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں وہ اپنے پلیٹ فارم سے ملک کےمسائل پر بھی آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage