سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے استعفیٰ دیدیا
1/7/2024 9:17
اسلام آباد:(سنو نیوز)عام انتخابات سے قبل بہت بڑا استعفی سامنے آگیا ہے، ٰسیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خراب صحت سیکرٹری الیکشن کمیشن کے استعفے کی وجہ بنی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ میری صحت کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے اس لیے استعفیٰ دے رہا ہوں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن نے کسی کے دباؤ پر استعفیٰ نہیں دیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کچھ دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہے اب گھر میں زیر علاج ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے تاحال سیکرٹری الیکشن کمیشن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی دو سالہ مدت ملازمت گذشتہ برس جولائی میں ختم ہوئی تھی تاہم چیف الیکشن کمشنر نے ان کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی تھی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کر رکھا ہے اور اس وقت کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درخواستوں پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب سیکرٹری الیکشن کمیشن کےاستعفیٰ کی خبر پر ترجمان الیکشن کا وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے۔
ترجمان الیکشن کا کہنا تھا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کی غیرموجودگی میں کمیشن کے دو خصوصی سیکرٹری کام کر رہے ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن ایک محنتی اور ذہین آفیسرہیں، پچھلے کچھ دنوں سے انکی طبیعت خراب ہے، اگرانکی صحت نے اجازت دی تو وہ جلد اپنی فرائض اداکریں گے، الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، تعطیلات کے دنوں میں بھی الیکشن کمیشن کے دفاترکام کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ دوسری جانب لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس میں الیکشن کمیشن نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔
لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی شکایات پر اقدامات اور ہدایات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرا دیں جس میں کہا گیا کہ 26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں، تحریک انصاف کی شکایات پر آئی جی، چیف سیکریٹری اور آر اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/07/01/2024/pakistan/63318/
الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ لیول پلیئنگ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو آر اوز کی رپورٹ کے تناظر میں مسترد کرتے ہیں، ڈیٹا کے مطابق تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 843 میں 598 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، تحریک انصاف 245 کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔
ای سی پی نے کہا کہ صوبائی اسمبلیوں کیلئے 1777 میں 1398 کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، صوبائی اسمبلیوں کیلئے تحریک انصاف کے 379 کاغذات مسترد کئے گئے، تحریک انصاف کے امیدواران کے 76.18 فیصد کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage