کوشش ہوگی اچھی کرکٹ کھیل کر ورلڈ کپ جیتیں: کپتان انڈر 19 سعد بیگ
1/6/2024 10:36
لاہور:(سنو نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ سے قبل کپتان قومی ٹیم سعد بیگ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور ورلڈ کپ جیت کر آئیں۔
کپتان سعد بیگ کا کہنا تھا کہ کسی ٹیم کو ہرگز آسان نہیں لیں گے اور ہر میچ کو چیلنج سمجھ کر کھیلیں گے، ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کرنا اعزاز ہے، پوری ٹیم اچھی ہے کوئی بھی کھلاڑی مشکل وقت میں بہتر کھیل سکتا ہے، ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ عام میچ کی طرح کھیلے اور جیتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ بہترین باولرز ہیں امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کی کنڈیشنز میں اچھی باولنگ کرینگے، قومی ٹیم کو لیڈ کر رہا ہوں کسی ٹیم کا کوئی پریشر نہیں، میرے خیال سے ہماری باولنگ بیٹنگ اور آل راونڈر بھی اچھے ہیں۔
کپتان انڈر 19 کا کہنا تھا کہ میرے پاس جو ٹیم ہے وہ بہترین ہے قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے، مستقبل کا کچھ نہیں کہہ سکتا جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ کھیلے گا۔
مزید پڑھیں
https://sunonews.tv/06/01/2024/latest/63143/
دوسری جانب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے ٹیسٹ میچ کے دوران جیت کے کئی مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹوں کی تلاش میں تھا، ہم انہیں بار بار مواقع دیتے رہے۔
ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے پاکستان کی کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے میچز کے دوران چند مواقع ضائع کیے، آسٹریلیا وکٹوں کی تلاش میں تھا، ہم انہیں بار بار مواقع دیتے رہے اور انہوں نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے ٹیم کی بلے بازی کی کارکردگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں 200 سے زیادہ کے سکور کے ہدف کی توقع تھی۔
کپتان نے کہا کہ محمد رضوان نے سب سے زیادہ سکور کیا لیکن اس سیریز میں کوئی بھی 200 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا، ٹیم میں بہتری آسکتی تھی، مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے تھے، اگلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے 10 ماہ کا وقت ہے اس دوران ہم مزید محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔
ضرور پڑھیں
گرین لینڈ میں کون سا خزانہ چھپا ہوا ، جس پر ٹرمپ کی نظر ہے؟
January, 14 2025
تاریخ کے 50 عظیم ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری، ایک پاکستانی بھی شامل
January, 12 2025
ٹیکنالوجی کا شاہکار، بجلی کے بغیر چلنے والا ٹی وی ایجاد
January, 12 2025
اوورسیز پاکستانی کی شادی میں خصوصی کنٹینر کا اہتمام، نوٹوں کی برسات
January, 12 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage