مہنگائی میں ہوشربا اضافہ
Image

اسلام آباد: (سنو نیوز) نگران حکومت کی کوششوں کے باوجود ملک میں مہنگائی راج، ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان شماریات بیورو نے حساس اعشاریوں پر مبنی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی 42.8 کی سطح پر ریکارڈ کی گئی ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 16 فیصد، مرغی 14 فیصد مہنگی ہو گئی ۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انڈے 3.2 فیصد، پیاز 3 فیصد، کیلا 2.1 فیصد، دال چنا 2 فیصد، چینی 2 فیصد مہنگے ہو گئے ۔ گذشتہ ایک ہفتے میں آلو 8.6 فیصد اور چائے کی پتی 1.2 فیصد مہنگی ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 9 میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 29 دسمبر 2023 ء کو جاری ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک میں مہنگائی کا مجموعی پارہ 43 اعشاریہ 25 فیصد پر پہنچ گیا ہے۔ایک ہفتے کے دوران 15 اشیاء مہنگی،9 کے دام کم 27 میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/29/12/2023/business/61972/

گذشتہ ماہ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ہفتے کے دوران پیاز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے کے درمیان پیاز فی کلو 24 روپے 78 مہنگے ہوگئے ،پیاز 162 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر 187 روپے72 پیسے فی کلو کے ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 16 روپے 33 پیسے مہنگا ہوا،گذشتہ ہفتے دال مونگ فی کلو 8 روپے 31 پیسے جبکہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 92 پیسےکا اضافہ،چینی کی فی کلو قیمت ایک بار پھر سے 143 روپے سے زائد ہوگئی۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دال مسور،ماش جلانے کی لکڑی سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوئیں،ایک ہفتے کے دوران آلو فی کلو 6 روپے 65 پیسے اور ٹماٹر فی کلو 91 پیسے سستے ہوئے،ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 1 روپے 55 پیسے سستے ہو ئے۔

رپور ٹ کے مطابق رواں ہفتے گھی کوکنگ آئل جلانے کی لکڑی کے نرخ بھی کم ہوئے،ایک ہفتے کے دوران بریڈ چاول تازہ دودھ اور دہی کی قیمتوں میں استحکام رہا۔