وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات

6/4/2023 5:38
انقرہ(سنو نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی ترکیہ کے صدر ایردوان کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے سابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دیولت مہچیلی سے ملاقات ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ایردوان کے ہمراہ انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مبارک پیش کی ۔
وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر سے بھی ملاقات ہوئی،وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان اور سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایران کے صدر سے اپنی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیا ،ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ ایک خوش آئند پیش رفت ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے بھی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے علاقائی تعاون، خطے کو رابطوں سے جوڑنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی رفتار تیز کرنے پر بات چیت کی۔
ضرور پڑھیں

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
September, 16 2025

پاک بھارت کرکٹ مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری رہا؟
September, 14 2025

ٹک ٹاک لائیو پر پابندی؟ پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
September, 14 2025

ریٹائرڈ ججز کی سکیورٹی سے متعلق مراسلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت آگئی
September, 13 2025
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage