ہنڈا ، یاماہا اور سوزوکی کے بعد چائنیز بائیکس بنانے والی کمپنی نے قیمت بڑھا دی
Image

لاہور: (سنو نیوز) ہنڈا، یاماہا اور سوزوکی کے بعد اب باری چائنیز بائیکس بنانے والی کمپنیوں کی آگئی ۔ یونائیٹڈ کمپنی کی جانب سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں 3000 سے 5000 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔

یونائیٹڈیو ایس 70 سی سی کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 1 لاکھ9 ہزار 500 روپے کی ہوگئی جبکہ100 سی سی بائیک 3 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے میں ملے گی۔

سکوٹی کی قیمت کو 2 لاکھ 43 ہزار روپے برقرار رکھا گیا ہے۔ یونائیٹڈ 125 سی سی 5 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 64 ہزار 500 روپے کی ملے گی ۔ یونائیٹڈکی جانب سے نئی قیمتوں کا اطلاق 9 مئی سے کیا جائے گا۔

Bike Price

یہ بھی پڑھیں: ملک میں بڑھتی مہنگائی کے اثرات، موٹرسائیکلوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ معروف موٹرسائیکل مینوفیکچرر سوزوکی نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کےباعث موٹرسائیکلوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 29 سے 46 ہزار تک کا اضافہ کردیا تھا۔

سوزوکی کی 110سی سی بائیک کی قیمت میں کمپنی کی جانب سے 29 ہزار روپے اضافہ کیا جانے کے بعد 3 لاکھ 22 ہزارروپے ہوگئی ہے۔ سوزوکی125 سی سی جی ایکس ایس ماڈل کی قیمت میں 43 ہزار روپے اضافہ ہونے کے بعد اس ماڈل کی نئی قیمت 4 لاکھ 69 ہزارمقرر کردی گئی ہے۔

سوزوکی جی ایس 150 سی سی کی قیمت میں 32 ہزار کااضافہ ہوجانے سے 3لاکھ50ہزار پر پہنچ گئی، جبکہ46 ہزار روپے اضافے سے سوزوکی جی آر 150 5 لاکھ 1 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔