میرا بیٹا شہید ہوا ہے:مولانا طارق جمیل
Image

لاہور:(سنونیوز)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا شہید ہوا ہے، پتہ نہیں کس نے یہ خبر اڑا دی کہ میرے بیٹے نے خود کشی کی ہے،ان باتوں میں سچائی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیان کا ایک کلپ ٹک ٹاک پر وائرل ہورہا ہے جس میں انتہائی جذباتی اور رقت آمیز انداز میں بیان کررہے ہیں کہ ان کے بیٹے نے خود کشی نہیں کی،کسی نے ان کے کے بیٹے کی خودکشی کی خبر پھیلادی ،اس طرح کی خبروں سے دل دکھتا ہے۔

مولانا طارق جمیل کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے 70 سال میں اللہ او ر اسکے رسول ﷺ کے لیے عشق اور تڑپ صرف اپنے بیٹے میں دیکھی،وہ جب بھی اللہ کی بات کرتے تھے تو ان کے بیٹے کی حالت غیر ہوجاتی تھی اس کے ہاتھ پائوں مڑ جاتے تھے ۔

مذہبی سکالر نے مزید بتایا کہ ان کا بیٹا ن سے کہا کرتا تھا کہ بابا آپ کے سر میں درد ہے نہیں تو میں آپ سے 7 ،8 گھنٹے اللہ پر بات کرتا اور آپ مجھے سنتے جس پر میں اسے کہتے تھا کہ مجھے اللہ نے اس خدمت کے لیے چنا ہے میں 1 گھنٹے سے زیادہ نہیں بول سکتا تو کس طرح اللہ پرگھنٹوں باتیں کرسکتاہے۔

مولانا طارق جمیل کے مطابق ان کے بیٹے نے اپنی وفات سے انہیں یہ پیغا م دیا ہے کہ اس دنیا میں اللہ کے عشق کے سوا اور کچھ نہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ دنوں مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگئے تھے،ان کے ہاتھ سے پسٹل چلی جس کی گولی ان کے سینے میں اترگئی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کی جانب سے عاصم جمیل کی موت کو خودکشی قرار دیا گیا ،مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کی جانب سے بھی یوٹیوب پر وضاحتی ویڈیو جاری کی گئی تاہم اس حوالے سے یہ کنفرم نہیں ہوسکا ہے کہ انہوںنے واقعی میں خودکشی کی یا حادثاتی طور پر ان سے گولی چلی جو ان کی جان لے گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مولانا طارق جمیل کا صاحبزادہ گولی لگنے سے جاں بحق