اسلام آباد:(سنونیوز)نگران حکومت، سیکیورٹی فورسز اور عسکری قیادت کا ملکی سالمیت اور معیشت کے استحکام کی خاطر سخت اقدامات جاری، حکومتی ایماء پر ماہ ستمبر سے ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کا آغازہوگیا۔
22 اکتوبر سے29 اکتوبرتک کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 4.59 بلین روپے جرمانہ وصول اور 5448 سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،
اسلام آباد اور پنجاب سے 5241 ، سندھ سے34 اور خیبرپختونخوا سے 173 بجلی چور گرفتارکیے گئے۔پنجاب اور اسلام آباد میں3217، سندھ میں 215 اور خیبرپختونخوا میں325 ایف آئی آر درج ہوئیں۔
کارروائی کے دوران پنجاب اور اسلام آباد سے 1.91 بلین، خیبرپختونخواہ سے 1.08 بلین، سندھ سے 1.39 بلین اور بلوچستان سے 0.21 بلین روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔
یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 32 بلین سے زائد جرمانہ وصول اور 24 ہزاز سے زائد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔نگران حکومت اور عسکری قیادت ملک بھر سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
ملک میں سالانہ 200 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ گذشتہ پانچ سال میں پاور ڈویژن نے کسی ڈسکو کیخلاف کارروائی نہیں کی۔ اب بھی صرف زبانی جمع خرچ کیساتھ حکومت کو مطمئن کیا جا رہاہے۔
سنو نیوزذرائع کے مطابق بجلی چوری روکنے میں ناکامی پر بھی پاور ڈویژن کو کھلی چھوٹ ہے۔ نگران حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ دی جا رہی ہے۔ ایک ہفتے میں 589 ارب روپے کی بجلی چوری میں سے صرف ایک ارب روپے کی وصولی کی گئی ۔
دوسری جانب اب تک صرف سیپکو کا ایک افسر کرپشن پر ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے ۔ اس صورتحال میں نگران حکومت کا پاور ڈویژن اور ذیلی اداروں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ملک کے چھوٹے، بڑے شہروں میں بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ غیرقانونی کنکشزکاٹے جا رہے ہیں۔ بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ مقدمات بھی درج کرائے جا رہے ہیں۔ پشاور شہر میں بیشتر پولیس تھانے پیسکو کے نادہندہ نکلے ہیں۔
تھانہ کوتوالی کے ذمہ1 کروڑ 9 لاکھ ، تھانہ گلبہار 60 لاکھ 11 ہزار ، تھانہ ہشتنگری1 لاکھ 52 ہزاراور پولیس چوکی خیبربازار کےذمہ 15 لاکھ 1 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔ ملتان میں این ٹی ڈی سی، تھرمل پاور ہاوس اور گرڈ سسٹم بھی بجلی بلوں کا نادہندہ نکلا ہے۔ کوئٹہ میں956افراد چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔
نادہندگان سے بجلی بلوں کی مد بھی 206ملین روپے بھی وصول کیے گئے ہیں۔ دشت کے علاقے میں 6ٹرانسفارمرز اتار ے گئے، 113غیر قانونی کنکشنز بھی منقطع کئے گئے ہیں۔ فیسکو ریجن سے کل776بجلی چوروں کوپکڑاگیا ہے جن کو 22لاکھ 85ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس پر مشتمل 9کروڑ15لاکھ 36ہزارسے زائدکا جرمانہ عائد کیاگیا ۔
بجلی چوروں سے اب تک ایک کروڑ36لاکھ سے زائد کی ریکوری کرلی گئی ہے جبکہ 495بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی ہوچکا ہے۔ ننکانہ صاحب میں بجلی چوری میں ملوث 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بجلی چوروں کو 13لاکھ 53 ہزار 737 روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ نادہندگان سے اب تک 24 لاکھ 53 ہزار 694 روپے کے بقایاجات بھی وصول کئے جاچکے ہیں۔ جلالپور بھٹیاں سے 56 افراد بجلی چوری کرتے پکڑے گئے ہیں۔ روجھان میں بااثر بجلی چوروں کے خلاف مقدمات،جرمانے اورلاکھوں روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، غیر قانونی کنکشن منقطع، متعدد گرفتار
ملک بھر میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، سیکڑوں غیرقانونی کنکشن کاٹ دیے گئے۔ کئی بجلی چوروں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کرلیے گئے۔
بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ملتان ریجن میں 136 بجلی چور شکنجے میں آگئے۔ تین سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔ بہاولنگر میں 131 غیرقانونی کنکشن پکڑے گئے، 31 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو 88 لاکھ 64 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔
فیسکو ریجن میں 111 بجلی چوروں کو ایک کروڑ 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ بارہ روز سے جاری آپریشن میں ایک ہزار ایک سو پچیس بجلی چور گرفت میں آچکے۔ 13کروڑ 49 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔
میلسی میں 36 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، 14 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔ قائد آباد میں دو بجلی چور پکڑے گے۔
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage