ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے
Image
انقرہ(سنو نیوز) ترکیہ کے نومنتخب صدر رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب آج دارالحکومت انقرہ میں ہو گی جہاں وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت 20 ملکوں کے سربراہ شریک ہوں گے،تقریب آج انقرہ کے صدارتی محل میں ہوگی،دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور اعلیٰ حکام شریک ہونگے۔ ترک میڈیا کے مطابق حلف برداری مقامی وقت کے مطابق2 بجے ہوگی جس کے بعد صدر اردوان مصطفیٰ کمال اتا ترک کے مقبرے پر حاضری دیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں 78 ممالک کے اعلیٰ حکام مدعو ہیںجن میں 21 سربراہان مملکت، اور 13 وزرائے اعظم شامل ہیں،پاکستان کی نمائندگی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ صدر رجب طیب اردوان حلف برداری کے بعد غیر ملکی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔ دوسری جانب ترکیہ کی نئی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں ، وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو، وزیرخارجہ حلوصی آقار، وزیرداخلہ سلیمان سوئلو جیسے بڑے نام اب مزید وزر اء نہیں بلکہ بطور رکن پارلیمنٹ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔