نومنتخب ایم این اے صدف احسان کی درخواست منظور
Image

پشاور:(سنونیوز)نومنتخب ایم این اے صدف احسان کی درخواست منظور ، ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے صدف احسان کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کرنے کے بعد معطل کیا تھا،جے یو آئی نے صدف احسان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھایا تھاکہ صدف احسان کا نام ترجیحی فہرست میں شامل نہیں تھا، صدف احسان جے یو آئی کا حصہ بھی نہیں۔

جے یو آئی کے وکیل نے مزید کہا کہ صدف احسان کی بجائے فہرست میں غلطی سے صدف یاسمین کا نام لسٹ میں دیا گیا۔صدف احسان کے وکیل بولے کہ صدف احسان کی اسکرونٹی درست ہوئی اس وقت کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

کامیابی کے نوٹیفکیشن کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں، صدف احسان کی جانب سے فرحان طارق اور اسحاق شاہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش۔

عدالت نے صدف احسان کی درخواست منظور کر کے الیکشن کمیشن کی کارروائی کالعدم قرار دیدی۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage