سنو اسپیشل میں رمیز راجا عمران خان کے حق میں بول پڑے
Image

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کی سنو اسپیشل پروگرام میں خصوصی شرکت، عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کا سب سے بہترین سیاستدان اگر کوئی ہے تو وہ عمران خان ہے۔

عمران خان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجا بولے کہ سیاست میں آنے کے بعد سے عمران خان میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی ہیں، جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے تو مختلف انسان تھے لیکن سیاست میں آنے کے بعد سے ان میں مزید لیڈرشپ کی کوالٹیز بڑھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/04/2024/latest/75340/

رمیز راجا نے حالیہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پرسنل ایکسپیرینس ہے بلکہ یہ بات سب جانتے ہیں کہ عمران خان ناممکن چیز کو بھی ممکن بنا دیتے ہیں اور کبھی کسی بھی مشکل میں ہار نہیں مانتے۔

رمیز راجا نے مزید بتایا کہ عمران خان میں بہت زیادہ حوصلہ ہے اور وہ مشکلات کا سامنا کرتے اور ان مشکلات کو ہمیشہ شکست دیتے ہیں۔عمران خان کے حوصلے اور مشکلات کا سامنا کرنے بات کرتے ہوئے رمیز راجا نے 1992 ورلڈ کپ کی بھی باتیں بتائیں کہ اس وقت بھی عمران خان ہر مشکل کا سامنا کرنے کیلئے سب سے پہلے تیار ہوتے تھے۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے سنو اسپیشل میں بتایا کہ عمران خان جب کرکٹ کھیلتے تو ہم ان سے بحث ہی نہیں کرسکتے تھے، وہ ہمارے لیجنڈ تھے۔ رمیز راجا نے بتایا کہ اب تو وکٹ لینے پر کھلاڑی ایک دوسرے کو تھپ تھپاتے ہیں اور خوش ہوتے ہیں جبکہ عمران خان غصہ ہوجاتے تھے کہ وکٹ لینے پر خوشی کیسی یہی تو ہمارا کام ہے اور ہمیں اپنا کام پوری نیت کے ساتھ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/31/03/2024/latest/75084/

رمیز راجا نے بتایا کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں عمران خان انجرڈ تھے اور مینجمنٹ انکو فائنل میں کھیلنے سے منع کررہی تھی لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور عمران خان کی پرفارمنس کی وجہ سے ہی ہم نے فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

بہترین سیاستدان سے متعلق سوال کے جواب میں رمیز راجا نے کہا کہ میری نظر میں عمران خان سے بہتر اس وقت کوئی سیاست دان نہیں ہے، عمران خان وہ سیاست دان ہے جو کبھی مشکلات نہیں گھبرائے اور ہمیشہ مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی کورونا کے دنوں میں عمران خان حکومت کی جانب سے اپنائی گئی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے رمیز راجا نے کہا کہ کورونا کے دور میں پوری دنیا کی معیشت کو نقصان ہوا لیکن عمران خان کے باعث پاکستان کی معیشت بڑے نقصان سے بچی رہی۔

رمیز راجا نے مزید کہا کہ کورونا کے وقت میں پوری دنیا ایک طرف کھڑی تھی لیکن عمران خان ایک طرف اور یاد رہے کہ عمران خان کی پالیسیوں کی تعریف پوری دنیا میں کی گئی تھی کہ کیسے عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو نقصان سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/02/04/2024/latest/75322/