امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں چل بسا
4/2/2024 4:58
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) برطانوی نژاد امریکی اداکار چانس پرڈومو موٹر سائیکل حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 27 سالہ برطانوی نژاد امریکی اداکار چانس پرڈومو کا موٹر سائیکل حادثے میں انتقال ہوگیا جس کی تصدیق ان کے پبلسٹی کی جانب سے کی گئی۔
چانس پرڈومو نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی ہارر سیریز Chilling Adventures of Sabrina میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کی۔ برطانوی نژاد امریکی سٹار لاس اینجلس میں پیدا ہوئے اور ساؤتھمپٹن میں پلے بڑھے۔
حادثہ کہاں پیش آیا، یا یہ کیسے ہوا، اس کی تفصیلات ابھی تک شیئر نہیں کی گئیں تاہم، سی بی ایس نے رپورٹ کیا ہے کہ حادثے میں کوئی اور نقصان نہیں ہوا۔ نیٹ فلکس ڈرامے میں وارلاک ایمبروز اسپیل مین کا کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پرڈومو نے ایمیزون پرائم کی سپر ہیرو سیریز جنرل وی میں آندرے اینڈرسن کا کردار ادا کیا۔View this post on Instagram
404 - Page not found
The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.
Go To Homepage