کوکین کا نشہ کرنیوالوں کے علاج کیلئے ویکسین تیار
Image
براسیلیا: (ویب ڈیسک) برازیل کے سائنسدنوں نے ایک بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے، انہوں نے کوکین کے نشے میں مبتلا افراد کے علاج کیلئے ایک ویکسین تیارکی ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ’کیلیکس کوکا ‘ نام کی یہ ویکسین دماغ پر کوکین اور کریک کے اثرات کو روک سکتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس دوائی کو استعمال کرکےلوگوں کو منشیات کے شیطانی دائرے سے باہر نکالا جا سکتا ہے،اس کے مسلسل استعمال سے نشے کے عادی افراد اس بری عادت سے نجات پاسکتے ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ تجربات کے دوران ’کیلیکس کوکا ‘ نے چوہوں کے جنین کو کوکین سے محفوظ رکھا ہے، جسکے نتیجے میں اگر اسے انسانوں میں منتقل کیا جائے تو یہ ایسی حاملہ خواتین کے علاج میں بھی مدد کر سکتی ہے جو نشے میں مبتلا ہوں ۔ ماہرین کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کیلیکسکوکے لاطینی امریکہ میں کیے گئے کلینکل ٹرائلز سےیہ چیز ظاہر ہوئی ہے کہ ویکسین کارآمد ہے اور اگر اسے نیشنل ہیلتھ سرویلنس ایجنسی کی رجسٹریشن مل جائے تو یہ نشے کےعادی افراد کیلئے پہلی اینٹی کوکین ویکسین بن جائے گی۔ برازیل کے سائنسدانوں کا مزید کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ نے پہلے ہی5 لاکھ یورو کا انوویشن ان ہیلتھ لاطینی امریکن پرائز بھی جیت لیا ہے جسکی مالی اعانت فارماسیوٹیکل کمپنی یوروفارما نے کی ہے ۔ اس حوالے سے فیڈرل یونیورسٹی آف میناس گیریس میں پراجیکٹ کے کوآرڈینیٹر ماہر نفسیات فریڈریکو گارسیا کا کہنا تھا کہ ’کیلیکس کوکا ‘ایک ایسی ویکسین ہے جو مریض کو اینٹی باڈیز پیدا کرنے میں بھی مدد دیتی ہے جو دوا سے منسلک ہو سکتی ہیں اور اسے دماغ میں داخل ہونے سے روک سکتی ہیں۔

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage