گھریلو تنازع پر فائرنگ،3 افراد جاں بحق
Image

لاہور:(ویب ڈیسک) سمن آباد کے علاقے رسول پارک میں گھریلو تنازع پر فائرنگ ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ،2 افراد زخمی۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول ندیم کی سمن آباد گول چکر کے قریب رہائش پذیر سرفراز کے گھر سال قبل منگنی ہوئی تھی،وقوعہ کے روز ندیم سرفراز کے گھر آیا جہاں جھگڑے کے بعد اس نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرفراز موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ عرفان اور 02 خواتین رضیہ اور نازیہ شدید زخمی ہوئیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں نازیہ دم توڑ گئی۔یعدازاں ندیم نے بھی واقعہ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے کارروائی کے بعد فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا، مرنے والوں کی شناخت ندیم، نازیہ اور سرفراز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عرفان اور رضیہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

https://sunonews.tv/30/03/2024/latest/75074/

404 - Page not found

The page you are looking for might have been removed had its name changed or is temporarily unavailable.

Go To Homepage