روس کے کامچاٹکا میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ، طوفان کا خطرہ ٹل گیا
 Kamchatka earthquake
فائیل فوٹو
(ویب ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں اتوار کے روز 7.4 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

 زلزلے کی شدت کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں اتوار کے روز شدید زلزلے نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری ر دی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں خطرہ ٹلنے کی تصدیق کر دی گئی یے۔

 پیٹروپاولوفسک، کامچاٹسکی کے مشرق میں 89 میل کے فاصلے پر واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی 12 میل (20 کلومیٹر) تھی۔ نیز زلزلے کی شدت سے پہلے 6.7 شدید جھٹکا بھی اسی علاقے میں محسوس کیا گیا تھا جو بڑے جھٹکے کا پیش خیمہ ثابت ہوا۔

زلزلے کے دوران گھروں کے اندر کی ویڈیوز منظر عام پر آئی جن میں لرزتی دیواریں ، کھڑکیاں اور الماریاں ٹکراتی واضح دکھائی دے رہی ہیں ۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ حکام نے ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر فورس کا تربیتی طیارہ کالج پر گر گیا، 19 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ سونامی وارننگ ابتدائی طور پر کامچاٹکا اور ہوائی کے لیے جاری کی گئی تھی ۔ تاہم پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کچھ گھنٹے بعد اعلان کیا کہ خطرہ اب ٹل چکا ہے۔

روسی حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی  اطلاع نہیں ملی۔ کامچاٹکا خطہ زلزلوں اور آتش فشانی سرگرمیوں کے لیے معروف ہے جہاں ماضی میں بھی شدید زلزلے آ چکے ہیں۔