امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کا دورہ متوقع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان آئیں گے، ان کا دورہ جنوبی ایشیا کے تناظر میں ہوگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/ فائل فوٹو
(سنو نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان کا دورہ متوقع ہے، ان کا دورہ جنوبی ایشیا کے تناظر میں ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت بھی جائیں گے، بھارت میں کواڈ ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، ڈونلڈ ٹرمپ بھارت جاتے یا واپسی پر پاکستان کا مختصر قیام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی روس کو یوکرین جنگ ختم کرنے کیلئے نئی ڈیڈلائن

امریکی صدر کے مجوزہ دورے کے پیش نظر پاکستانی سفارتی حلقے متحرک ہوگئے۔ وزارت خارجہ نے امریکی سفارت خانے سے ممکنہ شیڈول پر رابطے تیز کر دیئے۔ دورے کی حتمی تاریخ اور شیڈول پر دونوں ممالک میں مشاورت جاری ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر پاکستان آنا اہم سفارتی پیش رفت ہوگی۔