بھارت کا جوہری پروگرام عالمی سلامتی کے لیے خطرہ
India's nuclear program is a threat to global security
نئی دہلی: (ویب ڈیسک)بھارت کا جوہری پروگرام عالمی سطح پر ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آیا ہے، جسے ماہرین غیر ذمہ داری کی نشانی قرار دے رہے ہیں۔
 
دفاعی منصوبوں میں ناکامی اور جوہری ٹیکنالوجی کے غیر معیاری استعمال نے بھارت کو شدید عالمی تنقید کا سامنا کروا دیا ہے۔
 
بھارتی آبدوز آئی این ایس اریہنت میں سمندری پانی کا داخلہ:
 
حال ہی میں بھارتی بحریہ کی آبدوز آئی این ایس اریہنت میں سمندری پانی کے داخلے نے بھارت کی دفاعی صلاحیتوں پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ یہ واقعہ بھارت کے حفاظتی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بنا ہے۔
 
برہموس میزائل کی غلط فائرنگ:
 
بھارت کی دفاعی ناکامیوں میں ایک اور بڑی مثال برہموس میزائل کی غلط فائرنگ ہے، جس نے بھارتی فوج کی ٹیکنالوجی اور منصوبہ بندی کی صلاحیت پر گہرے سوالات اٹھائے ہیں۔ یہ واقعہ دنیا بھر کے دفاعی ماہرین کے لیے تشویش کا باعث بنا ہے۔
 
آئی این ایس اریگھاٹ میں تاخیر:
 
بھارتی آبدوز آئی این ایس اریگھاٹ کی تیاری میں تین سال کی تاخیر نے بھارتی فوجی منصوبہ بندی کی کمی اور ناکامی کو ظاہر کیا ہے۔ بھارتی بحریہ کی جدید جنگی صلاحیتوں کی ترقی میں مسلسل تاخیر عالمی سطح پر بھارت کی دفاعی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
 
تیجس طیارے میں ڈیزائن کی خامیاں:
 
بھارت کی تیجس لڑاکا طیارے میں ڈیزائن کی خامیوں نے بھارتی فوجی ٹیکنالوجی کی ناقص حالت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان خامیوں کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر اپنی دفاعی پوزیشن مستحکم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 
جوہری ٹیکنالوجی میں غیر معیاری مواد کا استعمال:
 
ماہرین کے مطابق بھارت کی جوہری ٹیکنالوجی میں غیر معیاری مواد کا استعمال ماحولیاتی نقصان کا بڑا خدشہ پیدا کر رہا ہے۔ اس غیر ذمہ دارانہ عمل سے جنوبی ایشیا کی سمندری زندگی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
 
غربت میں اضافہ اور دفاعی بجٹ میں اربوں کا خرچ:
 
دفاعی منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ ہونے کے باوجود بھارت میں غربت کی شرح میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ ملک میں 140 ملین افراد غربت کی زندگی گزار رہے ہیں، جبکہ حکومتی بجٹ کا بڑا حصہ مہنگے دفاعی منصوبوں پر خرچ ہو رہا ہے۔
 
ڈرون حادثات اور چینی اینٹی ڈرون سسٹمز کی ناکامی:
 
بھارت میں ڈرون حادثات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس میں بھارت کے چینی اینٹی ڈرون سسٹمز کی ناکامی بھی شامل ہے۔ یہ حادثات بھارت کی دفاعی ٹیکنالوجی کے غیر موثر ہونے کا ثبوت ہیں۔

عالمی برادری کی تشویش:
 
بھارت کی جوہری صلاحیتیں عالمی سلامتی کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہیں۔ بین الاقوامی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا جوہری مواد غیر محفوظ ہے اور اس کی حفاظت پر عالمی برادری کو گہری تشویش ہے۔ اس کے ساتھ ہی بھارت کے حفاظتی پروٹوکولز کی مسلسل ناکامی سے عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو شدید دھچکا لگا ہے۔
 
پاکستان کا موقف اور اقوام متحدہ میں بحث:
 
بھارت کی ان دفاعی ناکامیوں اور جوہری خطرات کے پیش نظر پاکستان نے عالمی فورمز پر بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارت کے جوہری خطرات پر بحث شروع ہو چکی ہے، جس میں پاکستان نے اپنا موقف پیش کیا ہے۔
 
بھارت کی فوجی اور جوہری منصوبہ بندی میں مستقل ناکامیوں کے باعث عالمی سطح پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے، اور بھارت کی دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔