فلوریڈا: سمندری طوفان میلٹن کی تباہی، 16 افراد ہلاک
October, 11 2024
فلوریڈا:(ویب ڈیسک) سمندری طوفان میلٹن سے متعلقہ واقعات میں فلوریڈا میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی ساحل پر سانلوسی میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، جہاں بدھ کو ٹائفون میلٹن کے آنے سے پہلے درجنوں طوفانوں کی اطلاع ملی تھی۔
اس کے علاوہ فلوریڈا کے وسطی حصے میں سینٹ پیٹرزبرگ اور وولوسیا کے علاقوں سے بھی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
45 سینٹی میٹر بارش کے ساتھ، اس طوفان نے دیگر نقصانات اور تباہی کے علاوہ 30 لاکھ سے زیادہ گھروں اور کاروباروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔
فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سیلاب کا امکان ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ رات تقریباً 80,000 لوگوں نے پناہ گاہوں میں گزاری، لیکن فلوریڈا نے جو تجربہ کیا، ان کے مطابق، "بدترین ممکنہ صورتحال نہیں ہے۔"
ڈی سینٹیس نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ مددگار درجنوں مقامات پر لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طوفان کے اثرات واضح ہوتے ہی مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
سمندری طوفان میلٹن فلوریڈا پہنچنے سے پہلے خبردار کیا گیا تھا کہ ریاست کے مغربی ساحل پر واقع ٹمپا بے میں تین سے ساڑھے چار میٹر اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں۔
سینٹ پیٹرزبرگ میں اس طوفان سے منسلک تیز ہواؤں نے ایک مقامی اخبار کی عمارت کے خلاف کرین کو گرا دیا اور میجر لیگ بیس بال سٹیڈیم کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ امریکا میں میلٹن طوفان سے پہلے بھی کئی طوفان آچکے ہیں۔
سانلوکی کاؤنٹی میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے کم از کم چار فورٹ پیئرس کے قریب ایک نرسنگ ہوم میں رہتے تھے۔
سانپیئربرگ سے دو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ وولوسیا میں، ایک 79 سالہ خاتون سمیت کم از کم دو افراد ان کے گھروں پر درخت گرنے سے ہلاک ہو گئے۔
سیٹرس میں ایک شخص پر درخت گرنے سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ فلوریڈا کے مغرب میں سینٹ پیٹرزبرگ کے ساحلی علاقے میں گھروں کے پانی کے مینز کو بھی نقصان پہنچا۔
دو ہفتے قبل ہیلن نامی ایک اور طاقتور طوفان امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں سے ٹکرایا تھا۔ہیلن کو امریکا میں تقریباً دو دہائیوں میں سب سے مہلک سمندری طوفان کہا جاتا ہے جس میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ وہاں اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔