2024 میں سیاحت کیلئے سراہے جانے والے پسندیدہ مقامات
Travel spots
لاہور:(سنو نیوز)دنیا بھر میں سفرکے شوقین افراد کیلئے ہر سال نئے مقامات دریافت کیے جاتے ہیں،مگر 2024 میں کچھ منفرد اور خوبصورت مقامات ٹریولرز کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔

دنیا بھر میں سفرکے شوقین افراد کیلئے ہر سال نئے مقامات دریافت کیے جاتے ہیں،مگر 2024 میں کچھ منفرد اور خوبصورت مقامات ٹریولرز کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔اگر آپ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں،تاریخی عمارتوں کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں یا جدید شہروں کی رنگینیوں میں رنگ جانا چاہتے ہیں تو اس سال کی سفری منزلوں میں سب کیلئے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔آئیے اب جانتے ہیں کہ  2024 کے بہترین سفری مقامات کون سے ہیں۔

. 1 کوسٹا ریکا

کوسٹا ریکا،وسطی امریکہ کا ایک دلکش ملک ہے،قدرتی خوبصورتی اور منفرد جنگلی حیات کی وجہ سے کافی مشہور ہے۔یہاں موجود بارشوں سے ڈھکے جنگلات،پہاڑوں کی چوٹیاں اور خوبصورت ساحل 2024 کے سیروسیحت کا شوق رکھنے والے افراد کیلئے ایک بہترین اور پرآسائش منزل ہے۔اگر آپ ایڈونچر کے شوقین ہیں تو یہاں زپ لائننگ،ہائیکنگ اور جنگلی حیات کا مشاہدہ بہترین تجربات میں سے ہیں۔ خاص کر ماؤنٹ آئرینل کا علاقہ،جو اپنی قدرتی خوبصورتی اور گرم پانی کے چشموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے،یہ آپ کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔

. 2کاپاڈوشیا،ترکی

کاپاڈوشیا،ترکی کا ایک تاریخی خطہ ہے جو اپنی منفرد چٹانوں کی بناوٹ اور غاروں کے گھروندوں کی وجہ سے عالمی سطح پر کافی مشہور ہے۔یہاں کے قدرتی مناظر کو دیکھنے کا سب سے بہترین طریقہ گرم ہوا کے غباروں(ہوٹ ایئر بیلون) میں سوار ہو کر پرواز کرتے وقت آس پاس کے مناظر کا دلکش اور موہ لینے والا جائزہ کرنا ہے۔ 2024 میں کاپاڈوشیا میں ہاٹ ایئر بیلون کی سواری کے تجربے کو خاص اہمیت دی گئی ہے،جو ہر فوٹوگرافر اور ٹوررسٹ کی فہرست میں شامل ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ کاپاڈوشیا کے غاروں میں موجود ریسٹورنٹس اور تاریخی مقامات بھی دیکھنے لائق ہیں۔

. 3ٹوکیو، جاپان 

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ہمیشہ سے ایک جدید،متحرک اور خوبصورت شہر رہا ہے،لیکن 2024 میں اس کی جدید عمارتیں، رات کی روشنیوں سے جگمگاتا ہوا شہر اور قدیم ثقافت کو جدیدیت سے ملا کر ایک نیا روپ دیا گیا ہے،جس نے اس کی خوبسورتی کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ٹوکیو میں آپ کو روبوٹ کیفی،روایتی مندراور جدید ترین شاپنگ مالز سے سب کچھ ملے گا۔

. 4پرتھ، آسٹریلیا

پرتھ، آسٹریلیا کا ایک کم جانا پہچانا شہر ہے، لیکن اس کی خوبصورتی نے بہت سے نفاست پسند لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے۔یہ  شہرانتہائی خوبصورت ہے۔رواں سال 2024 میں بہت سے غیرملکی باشندوں نے پرتھ کا سفر کر کےاسے بھی یادگار سفری مقامات میں شامل کرلیا ہے۔اس شہر کی خاص بات اس کا ساحلی علاقہ،عمدہ موسم اور سکون بھری فضا ہے۔ اگر آپ قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو روٹنٹیسٹ آئی لینڈ جا سکتے ہیں،جو اپنے منفرد جنگلی جانوروں،خاص کر Quokka، کی وجہ سے مشہور ہے۔ پرتھ میں آپ کو نئی طرش کے جدید ریسٹورنٹس، ثقافتی تقریبات اور آرام دہ ساحلوں کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔

. 5بلیز، کیریبین

بلیز ایک چھوٹا سا کیریبین ملک ہے جو 2024 میں سیرو سیاحت کے شوقین افراد کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔ یہاں موجود بلیو ہول دنیا کے سب سے مشہور ڈائیونگ مقامات میں سے ایک ہے۔علاوہ ازیں بلیز کے ساحل،قدیم مایا تہذیب کی باقیات اور صاف و شفاف پانی 2024 کے بہترین تجربات میں شامل ہیں۔اگر آپ قدرتی خوبصورتی اور تاریخی عمارتوں سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو بلیز کو اپنی سفری فہرست میں ضرور شامل کریں۔

. 6بارسلونا، اسپین

بارسلونا بھی 2024 کی بہترین سفری منزلوں میں شامل ہے،جہاں کی رنگ برنگی عمارتیں،خوبصورت ساحل اور فنِ تعمیر آپ کو مسحور کر دے گا۔سگرادا فامیلیا اور پارک گوئیل جیسے مشہور مقامات دیکھنے کے لائق ہیں۔ یہاں کے کھانوں، ثقافتی تقریبات اور میوزیمز کا دورہ آپ کے سفر کو یادگار بنا دے گا۔

. 7اوٹاوا، کینیڈا

اوٹاوا،کینیڈا کا خوبصورت اور پرسکون دارالحکومت، 2024 میں عالمی سطح پر اپنی پُرسکون فضا اور تاریخی ورثے کی وجہ سے سفری شوقین افراد کو متوجہ کر رہا ہے۔ یہاں کے پیس برج،پارلیمنٹ ہِل اور میوزیمز دیکھنے کے لائق ہیں۔ خاص طور پر خزاں کے موسم میں یہاں کی سیر ایک ناقابلِ فراموش تجربہ ہے۔

. 8فلورینس، اٹلی

فلورینس،اٹلی کا ایک قدیم شہر ہے،جو اپنی تاریخی عمارتوں،آرٹ گیلریز اور رینیسانس دور کے فنون لطیفہ کی وجہ سے مشہور ہے۔ 2024 میں یہاں کے آرٹ میوزیمز اور قدیم پلوں کی سیر سیاحوں کیلئے ایک منفرد تجربہ فراہم کرے گا۔ اگر آپ فنون لطیفہ اور تاریخ سے محبت کرتے ہیں تو فلورینس کی سیر ضرور کریں۔