اسرائیل کو فوری غزہ جنگ ختم کر دینی چاہیے: ڈونلڈ ٹرمپ
Image
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کر دینی چاہیے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کو یہ جنگ فوری طور پر ختم کر دینی چاہیے، غزہ جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں اسرائیل کی شہرت خراب ہو رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی فوری رہائی ہونی چاہیے، اسرائیل کو اپنے عوامی تعلقات کو بہتر طریقے سے منظم کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اس وقت امریکا کے دورے پر ہیں۔ جہاں وہ امریکی کانگریس سے خطاب کے بعد اب امریکی صدر سمیت ڈیموکریٹ اور ریپبلکن صدارتی امیدواروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ٹرمپ کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات فلوریڈا میں طے ہے۔