جرمنی میں پولیس نے اسلامی مرکز کو بند کر دیا
Image
ہیمبرگ:(ویب ڈیسک)جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں پولیس نے اسلامی مرکز کو بند کر دیا ہے۔
 
جرمنی میں پولیس نے درجنوں مقامات پر چھاپے مارے ہیں، جن کے شبہ میں اسلامی شدت پسندی سے تعلق ہے۔
 
پولیس نے یہ چھاپہ ایک اسلامی تنظیم کے خلاف کیا تھا، جس پر ایران کی جانب سے جرمنی میں کارروائیاں کرنے کا الزام ہے۔
 
جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں واقع اسلامک سینٹر  بلیو موزیک  کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ ایک اسلامی شدت پسند تنظیم ہے۔
 
 اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ اس تنظیم کے ایرانی حکومت کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔
 
تاہم اب یہ مرکز بند کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اسلامی تنظیم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
 
اس کے علاوہ جرمنی بھر میں 50 سے زائد مکانات، عمارتوں اور مساجد پر چھاپے مارے گئے ہیں جن کا مرکز سے تعلق ہونے کا شبہ ہے۔
 
جرمنی کی وزیر داخلہ نینسی فیسر کا کہنا ہے کہ چھاپہ مار مہم کسی خاص مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ چھاپہ مار مہم جمہوریت مخالف اور انتہا پسند تنظیموں کے خلاف ہے جو ایران کے کہنے پر یہودی مخالف جذبات کو ہوا دے رہی ہیں۔