نیپال میں طیارے کو حادثہ، 18 افراد ہلاک
Image
کھٹمنڈو:(ویب ڈیسک)نیپال میں تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ، کھٹمنڈو پر بدھ کے روز ایک طیارے کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
 
 حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ساؤریا ائیرلائن کا تھا اور اس میں کل 19 افراد سوار تھے، جن میں سے 18 کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ 
 
حادثے کے بعد کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔
 
ابتدائی رپورٹس کے مطابق، طیارے نے صبح 11 بجے کے وقت اڑان بھری، لیکن رن وے پر پھسلنے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔
 
 طیارے نے فوری طور پر آگ پکڑ لی اور حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا اور لاشوں کو طیارے سے باہر نکالا۔
 
 پائلٹ کو زخمی حالت میں طیارے سے نکال لیا گیا ہے۔
 
عینی شاہدین کے مطابق، طیارے کا ایک پر اڑان بھرنے کی کوشش کے دوران زمین سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے طیارے نے آگ پکڑ لی اور مکمل طور پر جل گیا۔
 
 حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ مرنے والوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔