پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش ہے: امریکا
Image
واشنگٹن: (سنو نیوز) امریکا نے پاکستان میں اپوزیشن لیڈروں (پی ٹی آئی) کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرامن اجتماع کی آزادی جیسے انسانی حقوق کا احترام ہونا چاہیئے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاریوں پر ہمیشہ تشویش ہوتی ہے، ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، کسی ترجمان کی گرفتاری دیکھ کر ذاتی طور پر پریشان رہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن پاسداری کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں کا احترام پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق کیا جائے، قانون کے تحت مساوی انصاف، آزادی اظہار، پرامن اجتماع کی آزادی جیسے انسانی حقوق کا احترام ہو۔