دیدہ زیب لباس کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر
 دیدہ زیب لباس کے شوقین افراد کے لئے گوگل نے ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) دیدہ زیب لباس کے شوقین افراد کے لئے گوگل نے ورچوئل لباس آزمانے کا نیا اے آئی فیچر متعارف کرا دیا۔

خبر ایجنسی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی اس سہولت کے بعد صارفین اب ورچوئل انداز میں کپڑے آزما سکتے ہیں، صارفین ورچوئل دنیا میں دیکھ سکتے ہیں کہ کپڑے ان پر کیسے لگیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارفین کو گوگل پر کسی کپڑے کی تلاش کے دوران "ٹائی اِٹ آن "کا آئیکن نظر آئے گا، اس پر کلک کرنے کے بعد صارف کو اپنی مکمل تصویر اپلوڈ کرنا ہو گی جس کے بعد وہ دیکھ سکیں گے کہ وہ لباس ان پر پہننے کے بعد کیسا لگے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اب واٹس ایپ سے بھی پیسے کمائیں

خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ سہولت گوگل سرچ، گوگل شاپنگ اور گوگل امیجز میں دستیاب ہو گی تاہم فی الحال یہ فیچر صرف امریکا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ 

اس نئے فیچر کی بدولت گوگل صارفین کے لیے ایک نیا فیشن انقلاب لے کر آیا ہے، جس سے وہ اپنے پسندیدہ لباس کو بغیر خریدے، اپنے جسم پر آزما سکیں گے۔

یہ فیچر ای کامرس کی دنیا میں انقلاب لانے کی پیشگوئی کرتا ہے ، جہاں تک فیشن کی بات ہے، ورچوئل لباس آزمانا مستقبل میں خریداری کے ایک نئے طریقے کی نشاندہی کر رہا ہے۔

گوگل کا یہ اقدام صارفین کو روایتی طریقوں سے ہٹ کر ایک نیا تجربہ دینے کی جانب قدم بڑھا رہا ہے اور اس سہولت کا عالمی سطح پر پھیلنا آن لائن شاپنگ کی دنیا میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔