ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون،قیمت کیا اور مارکیٹ میں کب تک میسرہوگا؟
Apple foldable iPhone 2026
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایپل کمنی نے اپنا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 میں متعارف کرانے جا رہا ہے، نئی لیکس کے مطابق یہ فون ایپل کی تاریخ کا سب سے طاقتور بیٹری والا اور سب سے مہنگا فون ثابت ہو سکتا ہے۔

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق فولڈ ایبل آئی فون میں 5000 سے 5500 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری دی جائے گی، جو اب تک کسی بھی آئی فون میں سب سے بڑی اور طاقتور بیٹری ہوگی۔

ذہن نشین رہے کہ اس وقت ایپل کا سب سے بڑی بیٹری والا فون iPhone 16 Pro Max ہے، جس میں 4685 mAh بیٹری دی گئی ہے۔

قیمت کے حوالے سے بھی چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں،چین میں اس فون کی متوقع قیمت 15,000 یوان ہوگی، جو تقریباً 2090 امریکی ڈالرز کے برابر بنتی ہے۔ دیگر ممالک میں یہ قیمت اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، جس سے یہ ایپل کا سب سے مہنگا آئی فون بن جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جون 2025 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ فولڈ ایبل آئی فون کو 2026 کی دوسری ششماہی (یعنی جولائی سے دسمبر کے درمیان) میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روس میں واٹس ایپ پر پابندی لگائے جانے کا امکان

ایپل فون کے خواہشمندر افراد کیلئے یہ خبر کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں، مگر اس فون کی اعلیٰ قیمت اور منفرد ڈیزائن اسے ایک پریمیم کلاس کی پروڈکٹ بنا دے گا، جو شاید ہر صارف کی پہنچ میں نہ ہو۔

دوسری جانب ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ فون کامیاب ہوتا ہے تو یہ فولڈ ایبل ڈیوائسز کی دنیا میں ایپل کے قدم کو مضبوطی سے جما دے گا۔