آئی فون 17 پرو میں اسکائی بلیو رنگ شامل نہیں ہوگا
iPhone 17 Pro
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) ایپل کمپنی نے آئی فون 17 سیریز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے بتایا کہ اسکائی بلیو رنگ کو آئی فون 17 پرو میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق یہ رنگ اب صرف نئے ماڈل "آئی فون 17 ایئر" میں دستیاب ہوگا جو 2025ء میں متعارف کرایا جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں اسکائی بلیو رنگ کو پرو سیریز کے لیے موزوں تصور کیا جا رہا تھا۔ تاہم اب ایپل نے اسے صرف "ایئر" ماڈل کے لیے مخصوص کر دیا ہے تاکہ دونوں ماڈلز میں فرق نمایاں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق اسکائی بلیو رنگ کی چمکدار اور جدید نوعیت پرو ماڈل کی سنجیدہ اور پریمیم شناخت سے مناسبت نہیں رکھتی اس لیے پرو کے لیے زیادہ نفیس رنگوں پر غور کیا جا رہا ہے۔ نیز رنگوں کے متعلق تفصیلات جلد کمپنی کی جانب سے جاری کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا بڑا اعلان: 15 سے زائد نئے ڈیوائسز لانچ کرنے کی تیاری

واضح رہے کہ آئی فون 17 ایئر ماڈل ایپل کی جانب سے جدت، ہلکے وزن اور نوجوان صارفین کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا جا رہا ہے۔ اس میں اسکائی بلیو رنگ کو مرکزی پہچان کے طور پر پیش کیا جائے گا، جیسا کہ ایپل نے پہلے میک بک ایئر اور آئی پیڈ ایئر میں استعمال کیا تھا۔

ایپل کے ترجمان نے رنگوں کی تقسیم کو ماڈل کی  شناخت کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا  کہ ہر ماڈل کو منفرد رنگوں کے ساتھ پیش کیا جائے گا تاکہ صارفین کو اپنی ترجیحات کے مطابق انتخاب کرنے میں آسانی ہو۔