مشہور کارساز کمپنی ٹیوٹا کی جانب سے صارفین کے لئے محدود مدتی آفر کا اعلان کیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، اس نوٹیفکیشن کا اطلاق رواں ماہ 16 نومبر سے نافذ العمل ہے، یہ آفرگاڑیوں کی محدودتعداد تک ہی لاگو ہو گی، جن کی بکنگ مکمل ہونے کے بعد مزید آفر نہیں دی جائے گی ۔
کرولا کراس HV ائی:
اس کی قیمت میں چار لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 94,49,000 روپے ہے جبکہ اس کی پرانی قیمت 98,49,000 روپےتھی ۔
کرولا کراس HV مڈ:
اس ماڈل کی قیمت میں بھی مبلغ 4 لاکھ روپے کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے ، قبل ازیں یہ گاڑی 93 لاکھ 99 ہزار روپے میں دستیاب تھی۔
ٹیوٹا کراس پیٹرول ہائی ویرینٹ:
ٹیوٹا کی جانب سے ہائی ویرینٹ کی قیمت میں بھی 4 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، قبل ازیں اس گاڑی کی قیمت 88 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر تھی۔
پیٹرول لو ویرینٹ:
پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں ساڑھے تین لاکھے روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 78,49,000 روپے ہو گئی ہے جبکہ پرانی قیمت 81,99,000 روپے تھی ۔
شرائط و ضوابطا:
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پروموشنل قیمتیں محدود وقت اور محدود سٹاک کے لیے ہیں، یہ آفر صرف ان بکنگز پر لاگو ہوں گی جو 16 نومبر 2024 سے مکمل ادائیگی کے ساتھ کی جائیں گی۔
کرولا کراس، انڈس موٹر کمپنی کی پاکستان میں پہلی ہائبرڈ کراس اوور SUV ہے اور کمپنی نے ملک میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی متعارف کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ گاڑی صارفین میں کافی مقبول ہے اور اسے لانچ کے بعد سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ پاکستان میں ہائبرڈ کاروں کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس میں ہیول، ٹویوٹا، اور ہنڈائی جیسی کمپنیاں شامل ہیں۔
مقامی صارفین میں ایندھن کی بچت اولین ترجیح ہونے کے باعث ہائبرڈ گاڑیاں مستقبل میں مزید مقبول ہونے کی توقع ہے۔ امید ہے کہ مزید کمپنیاں ہائبرڈ اور الیکٹرک-ہائبرڈ گاڑیوں کے شعبے میں قدم رکھیں گی، جس سے صارفین کو مزید بہتر اور کم خرچ آپشنز میسر آئیں گے۔