پی ٹی اے کا وی پی این کی رجسٹریشن کیلئےبڑا اعلان
VPN alert
اسلام آباد:(سنو نیوز)پی ٹی اے کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے صارفین کو 2 ہفتےکی مہلت دینےکا بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سےغیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش کی ہدایات جاری ہونے کے بعد عملدرآمد کرنے کیلئے پی ٹی اےکا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کی رجسٹریشن کیلئے متفقہ طور پر 30 نومبر تک مہلت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی این کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا جائےگا۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق وی پی این کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل بھی کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے،وی پی این بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ وی پی این کیخلاف کریک ڈاؤن سے پہلے غیر رجسٹرڈ وی پی این ہولڈرزکو رجسٹریشن کا وقت دیا جارہا ہے،غیر رجسٹرڈ وی پی این بڑا سیکورٹی رسک ہیں،غیر رجسٹرڈ وی پی این کی مدد سے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے،غیررجسٹرڈ وی پی این سےقابل اعتراض مواد تک بھی رسائی حاصل کی جاتی ہے،قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنا پی ٹی اے کی بڑی ذمہ داری ہے۔