پاکستان میں بہترین آن لائن گروسری اسٹورز
Online Grocery Stores
لاہور:(سنو نیوز)آج کل کی مصروف زندگی میں گھر بیٹھے گروسری کرنا ایک بڑی سہولت بن گئی ہے۔پاکستان میں بھی آن لائن شاپنگ کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ بہت سے آن لائن گروسری اسٹورز معیاری اور تیز خدمات فراہم کرنے میں نمایاں کارکردگی دکھارہے ہیں۔

آج ہم پاکستان کے 5 بہترین آن لائن گروسری اسٹورز کے بارے میں آپکو متعارف کرائیں گے جو معیار،سہولت اور وقت کی بچت کیلئے کافی جانے جاتے ہیں۔

1. دراز مارٹ (Daraz Mart)

دراز پاکستان کا سب سے بڑا ای-کامرس پلیٹ فارم ہے اور اس کا دراز مارٹ سیکشن گروسری کی آن لائن شاپنگ کیلئے بہترین ہے۔ یہاں آپ کو کھانے پینے کی اشیاء،سبزیوں،گوشت،دودھ اور روزمرہ استعمال کی تمام ضروری چیزیں باآسانی دستیاب ہوتی ہیں۔ دراز پر مختلف برانڈز کی پروموشنز اور ڈسکاؤنٹس بھی اکثر ملتے  رہتے ہیں،جن سے صارفین فائدہ اٹھا کر بچت کرسکتے ہیں۔

2. Cheetay

کریمس لاہور سے شروع ہونے والا ایک مقبول آن لائن پلیٹ فارم ہے جو کھانے اور گروسری کے ساتھ ساتھ روزمرہ کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔اس پلیٹ فارم کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ تیز ترین ڈیلیوری فراہم کرتا ہے،خاص طور پر اگر آپ جلدی میں ہوں۔ کریمس کے صارفین کو معیار اور تازگی کا یقین دلایا جاتا ہے اور صارفین کو جلد از جلد سامان پہنچانے میں میں مد دیتا ہے۔

3. ایزی پیسہ گروسری (EasyPaisa Grocery)

ایزی پیسہ نے حال ہی میں اپنے صارفین کیلئے آن لائن گروسری کی سہولت متعارف کروائی ہے۔یہ ایک منفرد سروس ہے جس میں آپ کو اپنے قریب ترین اسٹورز سے سامان دستیاب ہوتا ہے اور آپ ادائیگی ایزی پیسہ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر دیہی اور چھوٹے شہروں میں بھی اپنی مقبولیت بڑھا رہا ہے۔

4. گروسری اسٹور ڈاٹ پی کے (GroceryStore.pk)

یہ ایک مقامی آن لائن پلیٹ فارم ہے جو کراچی اور لاہور جیسے بڑے شہروں میں گروسری کی آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہاں ہر قسم کی کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر گھریلو ضروریات تک کا سامان ملتا ہے۔ اسٹور کی خاص بات یہ ہے کہ یہ تازہ پھل، سبزیاں اور گوشت معیاری قیمتوں پر فراہم کرتا ہے۔

5. میٹ ون (Meat One)

میٹ ونر خاص طور پر تازہ اور معیاری گوشت فراہم کرنے کیلئے مشہور ہے۔ اگر آپ کو گروسری کے ساتھ ساتھ گوشت کی بھی ضرورت ہے تو یہ آپ کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔ یہ پلیٹ فارم خاص طور پر ان لوگوں کیلئے موزوں ہے جو حلال اور صحت مند گوشت کی تلاش میں ہیں۔

یہ آن لائن گروسری اسٹورز آپ کی زندگی کو نہایت آسان بنا سکتے ہیں، چاہے آپ کو روزمرہ کا سامان چاہیے ہو یا پھر تازہ گوشت اور سبزیاں۔ آپ ان اسٹورز کی میسر کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور وقت اور محنت دونوں کی بچت کرسکتے ہیں۔