واٹس ایپ کی جانب سے منفرد اے آئی ٹول متعارف
Image
کیلی فورنیا:(ویب ڈیسک )واٹس ایپ کا صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کے لیے اپنی طرز کا منفر اے آئی ٹول متعارف کردیا ۔

 تفصیلات کے مطابق پروفائل پکچر کو زیادہ بہتر اور دلچسپ بنانے کے لیے اب کسی ایپ کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب واٹس ایپ میںآئے ای ٹیکنالوجی پر مبنی نیا فیچر شامل کیاگیا ہے جو صارفین کی مرضی اور خواہش کے مطابق منفرد پروفائل فوٹوز تیار کرے گا۔

 
انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یہ مذکورہ فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کے لیے میٹا اے آئی کے امیجن اسسٹنٹ کو استعمال کیا جائے گا۔
 
ابھی امیجن کے ذریعے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی تصاویر کو تیار کیا جاسکتا ہے مگر اب اسے پروفائل فوٹوز تیار کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔
 
اس کا استعمال انتہائی آسان ہے کہ بس آپ  نے اس ٹول کر تحریری ہدایات دے کر بتانا ہوگا کہ آپ کس طرح کی پروفائل فوٹو چاہتے ہیں۔
 
اس کے بعد واٹس ایپ کا اے آئی ٹول آپکی ہدایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ایسی تصویر تیار کردے گا جو صرف آپ کے لیے ہوگی۔
 
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر مخصوص خطوں میں بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو دستیاب ہے۔
 
یہ فیچر عام صارفین کو کب استعمال کے لیے ملے گا یہ کہنا قبل از وقت ہے کیونکہ میٹا کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی پر کافی کام کیا جا رہا ہے تو اس کی جلد دستیابی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔