بارش کا پانی لیپ ٹاپ میں چلا جائے تو کیا کریں؟
Image
لاہور:(ویب ڈیسک) کئی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی شروع ہوچکی ہیں۔ دفتر جاتے یا واپسی پر لیپ ٹا پ میںپانی داخل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
 
 خاص طور پر اگر دفتر سے آتے ہوئے یا کہیں جاتے ہوئے اچانک بارش شروع ہو جائے تو لیپ ٹاپ کے گیلے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 
 
لیپ ٹاپ کو بچانے کیلئے تجاویز:
 
لیپ ٹاپ ایک ایسا آلہ ہے جسے زیادہ تر لوگ استعمال کرتے ہیں۔ یہ دفتری اور ذاتی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
 
 اس کے علاوہ یہ تفریح ​​کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے۔ بہت سے لوگ اپنے فارغ وقت میں لیپ ٹاپ پر فلمیں یا ویب سیریز دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ 
 
یہ اتنا پورٹیبل ہے کہ یہ بیگ میں آرام سے فٹ ہوجاتا ہے اور آپ اسے آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکتے ہیں۔ 
 
ملک میں مون سون کا سیزن شروع ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں موسلادھار بارش بھی شروع ہو گئی ہے۔ ایسی صورت حال میں لیپ ٹاپ میں پانی داخل ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ 
 
خاص طور پر اگر دفتر سے آتے ہوئے یا کہیں جاتے ہوئے اچانک بارش شروع ہو جائے تو لیپ ٹاپ کے گیلے ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ 
 
اگر لیپ ٹاپ میں پانی آجائے تو یہ خراب ہو سکتا ہے۔ ایسی صورتحال میں کچھ لوگ ایسی غلطیاں کرتے ہیں جس کی وجہ سے لیپ ٹاپ کے مستقل خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ 
 
لیکن اگر بارش کا پانی آپ کے لیپ ٹاپ میں داخل ہو گیا ہے تو گھبرائیں نہیں۔ 
 
ہم آپ کو ایسے آسان حل بتاتے ہیں جو لیپ ٹاپ میں پانی آنے کی صورت میں آپ اپنا سکتے ہیں۔ 
 
یہ آپ کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد کریں گے۔ 
 
1. فوری طور پر آن نہ کریں:
 
کئی بار لوگ لیپ ٹاپ میں بارش کا پانی بھرنے کے فوراً بعد آن کرنے کی غلطی کرتے ہیں۔ ایسا مت کریں۔ اگر آپ فوری طور پر لیپ ٹاپ کو آن کرتے ہیں تو یہ خراب ہو سکتا ہے۔ اگر لیپ ٹاپ کے اندرونی حصوں میں پانی چلاجائے تو یہ مشکل صورتحال بن سکتی ہے۔ آپ اس کو سکھانے کی  کوشش کریں۔ 
 
2. لیپ ٹاپ کو حرکت نہ دیں:
 
جب لیپ ٹاپ میں پانی آجاتا ہے تو کئی بار ہم اسے زور سے ہلانا شروع کردیتے ہیں تاکہ وہ باہر آجائے۔ ایسا کرنے سے فائدے کے بجائے نقصان ہو سکتا ہے۔ پانی باہر کی بجائے اندر بھی جا سکتا ہے۔ اس لیے لیپ ٹاپ کو نہ ہلائیں۔ اس کے بجائے، پانی نکالنے کے لیے لیپ ٹاپ کو تولیہ پر رکھ کر الٹا کردیں۔  
 
3. ہیٹر کے قریب نہ رکھیں:
 
کئی بار لوگ لیپ ٹاپ کو خشک کرنے کے لیے ہیٹر کے پاس رکھتے ہیں۔ ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ لیپ ٹاپ کو خشک، ہوادار کمرے میں رکھیں۔ اسے براہ راست سورج کی روشنی میں یا ہیٹر کے قریب نہ رکھیں۔ آپ پانی کو جذب کرنے کے لیے لیپ ٹاپ کے نیچے سلکا جیل کے پیکٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔ 
 
4. چاول میں نہ ڈالیں:
 
جب اسمارٹ فون میں پانی آجاتا ہے تو لوگ اسے چاول کے ڈبے میں رکھتے ہیں تاکہ پانی خشک ہوجائے۔ بہت سے لوگ لیپ ٹاپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ یہ طریقہ موبائل فون کے لیے تو کارگر ہو سکتا ہے لیکن لیپ ٹاپ کے لیے اتنا فائدہ مند نہیں ہو سکتا۔ لیپ ٹاپ میں کئی پورٹس اور وینٹ ہوتے ہیں، جن میں چاول کے دانے پھنس جاتے ہیں اور نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس لیے لیپ ٹاپ کو چاولوں میں نہ رکھیں۔ 
 
5. آن کرنے کے لیے جلدی نہ کریں: 
 
لیپ ٹاپ کو مکمل طور پر خشک ہونے میں 24-48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ اسے بہت جلدی آن کرنے کی کوشش نہ کریں۔ ایسا کرنے سے لیپ ٹاپ خراب ہو سکتا ہے۔ پھر آپ کو اس کی مرمت کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کرنی پڑ سکتی ہے۔