پاکستانی کرکٹر حیدر علی مانچسٹر پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد رہا
 پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو مانچسٹر پولیس نے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ۔
فائل فوٹو
لاہور: (سنو نیوز) پاکستانی کرکٹر حیدر علی کو مانچسٹر پولیس نے گرفتاری کے بعد رہا کر دیا ۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان شاہینزکےدورہ کے دوران بلے باز حیدرعلی تنازع کاشکار ہو گئے، حیدرعلی کولندن میں میچ کےدوران پولیس نےحراست میں لےلیا، حیدر علی کو پولیس نے تین روز تک حراست میں رکھا تاہم بعدازاں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی بلے باز مانچسٹر میں کریمنل تحقیقات میں شامل ہیں، مانچسٹر پولیس ان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، حیدر علی تحقیقات مکمل ہونے تک برطانیہ سے باہر نہیں جا سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی سی بی نے کرکٹر حیدر علی کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے، کرکٹ بورڈ برطانیہ کے قانونی طریقہ کار کا مکمل احترام کرتاہے، حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جارہی ہے ، حیدرعلی کیخلاف پاکستان کرکٹ بورڈ مزید کارروائی بھی کرے گا۔

پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ قانونی عمل مکمل ہونے تک اس حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔