پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
فائل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلان کردہ شیڈول کے تحت پاکستانی ٹیم آئندہ برس اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس کے دوران دونوں ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے جائے گی۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجسٹن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ٹی 20 رینکنگز جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچز ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ 2016 کے بعد سے یہ قومی ٹیم کا انگلینڈ کا چوتھا ٹیسٹ دورہ ہوگا اور دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 29 ویں دو طرفہ ٹیسٹ سیریز ہوگی جب سے وہ پہلی بار 1954 میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔

اعلامیہ میں مزید بتایا کہ اس وقت پاکستان شاہینز ٹیم تین میچوں کی 50 اوور اور دو میچوں کی تین روزہ سیریز کے لیے انگلینڈ کا دورہ پر ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئندہ 3 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنلز کی میزبانی انگلینڈ کرے گا۔