آئی سی سی ٹی 20 رینکنگز جاری، بابر اور رضوان کی تنزلی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 رینکنگز جاری کردیں جس میں قومی کرکٹر بابراعظم اورمحمد رضوان کی ایک، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔
فائل فوٹو
دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی 20 رینکنگز جاری کردیں جس میں قومی کرکٹر بابراعظم اورمحمد رضوان کی ایک ، ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے، بھارتی بلے باز ابھیشیک شرما کا دوسرا اور تلک ورما کا تیسرا نمبر ہے، انگلینڈ کے فل سالٹ چوتھے جبکہ جوز بٹلر پانچویں نمبر پر ہیں۔

نئی رینکنگ کے مطابق بھارت کے یشوی جیسوال کی ایک درجے ترقی ہوئی ہے جو دسویں سے نویں نمبر آگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 4 درجے بہتری کے بعد دسویں نمبر پر آگئے ہیں۔

اسی طرح پاکستانی سٹار بلے باز بابراعظم کی ایک درجے تنزلی کے بعد 13 جبکہ محمد رضوان ایک درجے تنز لی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست

آئی سی سی ٹی 20 باؤلرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی پہلی پوزیشن پر بدستور براجمان ہیں، بنگلادیش کے مستفیض الرحمان 17 درجے بہتری کے بعد نویں ، بھارت کے ارشدیپ سنگھ ایک درجے بہتری کے بعد دسویں نمبر پر ہیں جبکہ ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی باؤلر شامل نہیں۔

پاکستان کے عباس آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 22ویں ، حارث رؤف 4 درجے تنزلی کے بعد 24ویں جبکہ شاہین آفریدی 2 درجے تنزلی کے بعد 36ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کی 7 درجے بہتری ہوئی اور اب وہ دوسرے نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔