بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان
Bangladesh T20 squad
فائیل فوٹو
لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سیریز 20 جولائی سے شروع کی جائے گی اور تینوں میچز ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید برآ ں انتخاب کمیٹی نے وہی اسکواڈ برقرار رکھا ہے جس نے حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی تھی جو بنگلہ دیش 1-2 سے ہار گیا تھا۔ یہ فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کے موجودہ کھلاڑیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اگرچہ وہ سیریز شکست سے دوچار ہوئی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان لٹن کمار داس ہی رہیں گے جبکہ اسکواڈ میں ،تنزید حسن، پرویز حسین، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، ذاکر علی، شمیع حسین، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، مہدی حسن، ناصم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنزیم حسن اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کو حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے ہاتھوں 1-2 سے شکست ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف یہ سیریز بنگلہ دیش کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ سری لنکا کے خلاف شکست کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہ کرنا ایک طرف تسلسل کو ظاہر کرتا ہے مگر ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھتا ہے کہ کیا ٹیم مینجمنٹ شکست کے بعد بہتری کا مظاہرہ کرنے کو تیار ہے؟

یاد رہے کہ پاکستان کی مضبوط ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مقابلے میں یہ سیریز لٹن داس کی قیادت اور پوری ٹیم کے لیے ایک بڑا امتحان ہو گی۔ شائقین کی نظریں اس پر ہوں گی کہ آیا بنگلہ دیش ٹیم کم بیک کر پاتی ہے یا پچھلی خامیاں ایک بار پھر دہرائی جائیں گی۔