
آج کھیلے گئے کوارٹر لیگ کے اہم میچ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو سیدھے سیٹوں میں 0-3 سے شکست دے کر نہ صرف سیمی فائنل میں قدم رکھا بلکہ آئندہ عالمی جونیئر والی بال چیمپیئن شپ میں شرکت کا کوٹہ بھی حاصل کرنے میں کامیابی بھی حاصل کر لی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے سیٹ سے ہی انڈونیشیا پر دباؤ قائم رکھا اور پورے میچ کے دوران حریف ٹیم کو سنبھلنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ تینوں سیٹس میں عمدہ اسپیڈ، ٹیم ورک اور حملہ آور کھیل نے پاکستان کو فائنل فور تک پہنچا دیا۔
پاکستان اب جمعرات کو ایران کیخلاف اپنا دوسرا کوارٹر لیگ میچ کھیلے گا جو رسمی نوعیت کا ہوگا، کیونکہ پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ، بھارت کو سنسنی خیز مقابلے بعد انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل گروپ ڈی میں پاکستان نے کوریا، سعودی عرب اور چائنیز تائپے کو بھی باآسانی شکست دے کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے کوارٹر لیگ میں جگہ بنائی تھی۔
پاکستانی ٹیم کی اس مسلسل فتوحات نے شائقین کھیل کو خوشی میں مبتلا کر دیا ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ ٹیم اب ٹائٹل جیتنے کیلئے ایک مضبوط ٹیم بن چکی ہے۔