
میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں کھیلے گئے مڈل سیکس کاؤنٹی لیگ کے ایک میچ میں رچمنڈ کرکٹ کلب کی فورتھ الیون ٹیم 427 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جو کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین اسکورز میں سے ایک ہے۔
نارتھ لندن کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انتہائی جارحانہ انداز اپنایا اور رچمنڈ کے بولنگ اٹیک کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔ نارتھ لندن کی ٹیم نے مقررہ 45 اوورز میں 426 رنز اسکور کیے اور صرف 6 وکٹوں کا نقصان اٹھایا۔ یہ اسکور نہ صرف اس میچ بلکہ لیگ کے لیے بھی ایک ریکارڈ ثابت ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: ٹیم آف ٹورنامنٹ کا اعلان، شاہین کپتان مقرر
رچمنڈ کے بلے بازوں پر یہ ہدف اس قدر نفسیاتی دباؤ کا باعث بنا کہ وہ بیٹنگ میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے۔ صرف 5.4 اوورز کے اندر پوری ٹیم 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ دس میں سے آٹھ کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے، صرف ایک بیٹر نے ایک رن بنایا جبکہ دوسرا رن وائیڈ گیند کے نتیجے میں حاصل ہوا۔ اس طرح ٹیم کا مجموعی اسکور صرف 2 رنز رہا، جو ایک شرمناک ریکارڈ ہے۔
رچمنڈ کرکٹ کلب نے اس بدترین شکست پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (پہلے ٹوئٹر) پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ کلب نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ نتیجہ فخر کا باعث نہیں، صورتحال کی کئی پرتیں ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے اپنی دوسری، تیسری اور پانچویں ٹیموں کی جیت کا ذکر کر کے کچھ عزت بچانے کی کوشش بھی کی۔
When winning the toss doesn t go to plan.. 😬
— Test Match Special (@bbctms) May 25, 2025
It was an action packed fixture on Saturday in the Middlesex County Cricket League!
And one of Richmond s runs was a wide! #BBCCricket pic.twitter.com/DtGggCv6A0
یہ واقعہ دیکھ کر کرکٹ شائقین بھی دنگ رہ گئے۔ سوشل میڈیا پر اس میچ کی تصاویر اور تبصرے وائرل ہو گئے، کئی افراد نے اسے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے غیر متوقع اسکور قرار دیا۔