چیمپئنز ٹرافی:فزیکل ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع
Champions Trophy Tickets
فائل فوٹو
لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کل سے شروع ہو جائےگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 26 شہروں میں نجی کوریئر کمپنی کے 108 آؤٹ لیٹس پر یہ ٹکٹس دستیاب ہوں گے، جس سے شائقین کو میچز کیلئے ٹکٹس خریدنے میں کافی سہولت میسر ہو گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔تاہم بھارتی ٹیم کے میچز یو اے ای میں ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوں گے، اور ان کے ٹکٹس کی معلومات بعد میں جاری کر دی جائیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق شائقین کو ٹکٹس کیلئے ایک مناسب اور آسان طریقہ فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنے پسندیدہ میچز کا حصہ بن سکیں۔ ٹکٹس کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں مزید تفصیلات متعلقہ آؤٹ لیٹس پر مل سکیں گی۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی اس فزیکل فروخت کے آغاز سے شائقین کرکٹ میں ایک نیا جوش و خروش دیکھنے میں مل ہے، کیونکہ یہ ایونٹ پاکستان کرکٹ کے شائقین کیلئے ایک بڑا اور اہم محاذ ثابت ہو سکتا ہے۔