مصری فٹبالر کا فلسطینی بزرگ کو خراج تحسین
Egyptian footballer Ahmed Hassan Koka
لاہور: (ویب ڈیسک) مصری فٹبالر نے غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں شہید ہونیوالے بزرگ خالد اور ان کی نواسی کو دوران میچ خراج تحسین پیش کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

پرتگال کے تاریخی فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے معرکے میں ریو ایوینیو اور وکٹوریہ ایف سی کا میچ 2، 2 گول سے برابر رہا تاہم اس میچ میں مصری فٹبالر احمد حسن کوکا جانب سے فلسطینی نانا انکل خالد اور ان کی نواسی ریم کو خراج تحسین پیش کیا، ان کے اس عمل نے مداحوں کے دل موہ لیے۔

اس میچ میں مصری فٹبالر کی ٹیم جیتنے سے تو قاصر رہی، البتہ انہوں نے میچ کے ختم ہونے پر اپنی جرسی اوپر اٹھا کر کے فلسطینی بزرگ اور انکی نواسی کو یاد خراج تحسین پیش کیا، اس دوران وہ خود بھی آبدیدہ بھی ہو گئے۔

ذہن نشیں رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیل کی فلسطین پر جاری جارحیت کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فلسطینی بزرگ نانا خالد کی ننھی نواسی ریم شہید ہوگئی تھی، وہ نواسی کی لاش سے لپیٹ کر روتے روتے چہرے سے مٹی بھی صاف کرتے رہے اور بوسہ بھی دیا۔ اس دلخراش واقعے کی ویڈیوز نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا تھا، تاہم 2 روز قبل خالد بھی قابض افواج کی غزہ پر بمباری کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

دو روز قبل اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے پناہ گرین کیمپ پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوئے تھے، ان میں بزرگ فلسطینی کی شناخت خالد نبحان کے نام سے ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 45 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔