واضح رہے کہ ویرات کوہلی کا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جنہیں دنیا بھر کے نوجوان کرکٹرز آئیڈیل کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے کرئیر کو مثالی بنا سکیں۔
یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں،کوہلی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 271 ملین ہے،جو کہ اس پلیٹ فارم پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں،جبکہ ویرات کوہلی نے انسٹاگرام پر محض 282 لوگوں کو ہی اپنی فالو لسٹ میں جگہ دی ہوئی ہے،جن میں زیادہ تر بین الاقوامی اور بڑے کرکٹرز ہی شامل ہیں۔
لیکن آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ویرات کوہلی نے صرف ایک پاکستانی کرکٹر کو ہی انسٹاگرام پر فالو کررکھا ہے؟
اس لائن کے پڑھنے کے بعد آپکے ذہن میں شاید بابر اعظم، شاہین یا شاہد آفریدی کا نام آیا ہو گا،مگر ایسا ہرگز نہیں ہے۔درحقیقت ویرات کوہلی آج کے موجودہ دور کے کسی بھی پاکستانی کرکٹر کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کرتے ہیں،بلکہ وہ صرف پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ وسیم اکرم کا شمار دنیا کے مایہ ناز بولرز میں ہوتا ہے،وہ ریٹائرمنٹ کے بعد انڈین پریمیئر لیگ میں کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں،جس میں وہ بڑیحد تک کامیاب رہے۔