انگلینڈ کیخلاف دوسرا ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کا اعلان
Second Test against England, Pakistan team announced
ملتان:(سنو نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں حیران کن طور پر صرف ایک فاسٹ باؤلر شامل کیا گیا ہے۔
 
اس میچ کے لیے کپتان شان مسعود کی قیادت میں نئی پلیئنگ الیون میدان میں اترے گی۔
 
 دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، اور کامران غلام شامل ہیں جبکہ سعود شکیل بطور نائب کپتان ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ وکٹ کیپر کی حیثیت سے محمد رضوان ٹیم کا حصہ ہیں، اور سلمان علی آغا، عامر جمال، ساجد خان اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں جگہ پانے والوں میں شامل ہیں۔
 
گذشتہ روز پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا جس میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئیں۔ 
 
بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ ان کی جگہ حسیب اللہ، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
 
ملتان میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کپتان بین اسٹوکس نے انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کی ہے اور وہ انگلینڈ کی قیادت کریں گے۔