انڈین ٹیم ویمنز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی
Image
دمبولا:(ویب ڈیسک)بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ 2024 ء کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 10 وکٹوں سے شکست دی جو جمعہ کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
 
81 رنز کا ہدف حاصل کرتے ہوئے بھارت کی اوپنرز شفیلی ورما اور اسمرتی مندھانا نے اپنی ٹیم کو صرف 11 اوورز میں فتح دلائی۔
 
ورما نے 28 گیندوں پر 26 رنز بنائے جبکہ مندھانا نے شاندار نصف سنچری اسکور کی، انہوں نے 39 گیندوں پر 55 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
 
فائنل میں جگہ پکی ہونے کے بعد، بھارت ٹرافی کے لیے پاکستان یا سری لنکا میں سے کسی ایک کا انتظار کرے گا۔
 
اس سے قبل، بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن بھارتی باؤلنگ اٹیک نے ان کے کھلاڑیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔ ان کے ٹاپ آرڈر کے تین کھلاڑی - دلارا اختر (6)، مرشیدہ خاتون (4) اور عشمہ تنجیم (8) - کھیل کے شروع میں ہی پویلین لوٹ گئے۔
 
کپتان نگار سلطانہ نے کچھ مزاحمت دکھائی اور 51 گیندوں پر 32 رنز بنائے لیکن ان کی اننگز کو رادھا یادو نے ختم کیا۔ نچلے آرڈر میں شورنا اختر نے دو چوکوں کی مدد سے 19 رنز کا تعاون کیا۔
 
بھارتی باؤلرز کی آل راؤنڈ کارکردگی شاندار رہی۔ یادو اور رینوکا سنگھ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پوجا وستراکر اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ لی۔
 
پلے انگ الیونز:
بھارت: شفیلی ورما، اسمرتی مندھانا، اوما چیتری، ہرمندپریت کور (کپتان)، جیمیمہ روڈریگس، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، دیپتی شرما، پوجا وستراکر، رادھا یادو، تانو جا کنور، رینوکا ٹھاکر سنگھ۔
 
بنگلا دیش: دلارا اختر، مرشیدہ خاتون، نگار سلطانہ (کپتان اور وکٹ کیپر)، رمنا احمد، عشمہ تنجیم، ریتو مونی، ربیعہ خان، شورنا اختر، نہیدہ اختر، جہانارا عالم، مروفا اختر۔