حارث روف کا بیٹے کی پیدائش کی خبروں پر ردعمل آگیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث روف نے بیٹے کی پیدائش کی جھوٹی خبروں پر سخت ردعمل دے دیا۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اور انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرے بچے کی پیدائش کی خبر جھوٹی ہے، برائے مہربانی جعلی خبروں کو پھیلانے اور ان پر بھروسہ کرنے سے گریز کریں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی کے بارے میں کسی غیر سرکاری اکاؤنٹ سے آنے والی کوئی بھی معلومات محض افواہ ہے۔

یاد رہے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، صارفین نے ایک نومولود بچے کی تصویر کو حارث رؤف کا بیٹا قرار دے دیا تھا۔ بچے کی تصویر کو ایکس صارف احتشام صدیق سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین اور کچھ پیجز نے شیئر کیا تھا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے دسمبر 2022 میں نکاح ہوا تھا جب کہ دونوں کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئیں۔