اسپین نے یورو 2024 ء کپ جیت لیا
Image
برلن: اسپین نے یورو 2024 ء کپ جیت لیا، انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر چوتھی بار چیمپئن بن گیا۔
 
تفصیل کے مطابق اسپین نے انگلینڈ کو 2-1 سے شکست دے کر یورو فٹ بال کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ اسپین نے ریکارڈ چوتھی بار یورو کپ جیتا ہے۔
 
برلن میں اتوار کو ہونے والے فائنل میچ میں اسپین نے شروع سے ہی دباؤ بڑھانے کی کوشش کی لیکن انگلینڈ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
 
اسپین دوسرے ہاف میں پہلا گول کرنے میں کامیاب رہا۔ اسپین کے نیکو ولیمز نے 47ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی۔
 
لیکن انگلینڈ کے کول پامر نے 73ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برابری پر لے آئے۔ کھیل میں سخت مقابلہ ہوا۔ 86ویں منٹ میں اس وقت میچ کا رخ بدل گیا جب اسپین کے متبادل کھلاڑی میکل اویارزابال نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 کی برتری دلا دی۔
 
یہ فرق میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ اس شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کا ایک اور بڑا ٹورنامنٹ جیتنے کا خواب چکنا چور ہوگیا۔
 
 1996ء کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
 
اس میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر اسپین چوتھی بار یورو کپ کا چیمپئن بن گیا ہے۔ 
 
اس سے قبل اس نے 1964ء، 2008 ءاور 2012 ءمیں یورو کپ جیتا تھا۔