کولمبیا کو شکست، ارجنٹائن نے کوپا امریکا کپ جیت لیا
Image
لاہور:(ویب ڈیسک)ارجنٹائن نے کولمبیا کو 1-0 سے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال کپ جیت لیا۔
 
تفصیل کے مطابق ارجنٹائن نے ایک بار پھر کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ کولمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔
 
ارجنٹائن نے یہ فتح دوسرے ہاف میں اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے آؤٹ ہونے کے باوجود حاصل کی۔ 
 
انجری کے باعث میسی کی جگہ ایک اور کھلاڑی کو میدان میں اتارا گیا۔
 
کولمبیا کے خلاف یہ میچ مقررہ وقت تک 0-0 سے برابر رہا۔
 
پہلے اضافی ہاف میں بھی دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں۔ لیکن 112 ویں منٹ میں لاؤٹارو مارٹنیز نے ارجنٹائن کے لیے اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔
 
ارجنٹائن نے اس برتری کو آخر تک برقرار رکھا۔ ارجنٹینا نے یہ ٹورنامنٹ 16ویں مرتبہ جیتا ہے۔ 2021 میں اس نے برازیل کو شکست دے کر یہ کپ جیتا تھا۔