فٹبال میچ کے دوران شائقین آپس میں لڑ پڑے، ویڈیو وائرل
Image
لندن: (ویب ڈیسک) کولمبیا نے یوروگوئے کو شکست دے کر کوپا امریکا 2024ء کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

فٹبال میچ کے پہلے ہاف کے 38 ویں منٹ میں کولمبیا کے جیفرسن لیرما نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر سے برتری دلوائی جوکہ میچ کے اختتام تک قائم رہی۔

 

میچ ختم ہونے کے بعد فٹبال شائقین کے اسٹینڈز میں ہنگامے کی صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند یوروگوئے کے کھلاڑی اسٹینڈز میں کولمبیا کے شائقین کے ساتھ لڑ پڑے۔

 

نونز نے مؤقف اپنایا کہ شائقین میرے اور ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کی فیملیز کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کر رہے تھے جس پر مجھے غصہ آیا اور ان سے لڑنے گیا۔

 

انگلش کلب لیورپول کے لیے کھیلنے والے یوروگوئے کے کھلاڑی ڈارون نونز نے شائقین پر مکے برسا دیئے جبکہ اسٹیڈیم کی انتظامیہ نے ڈارون نونز کو روکنے کی بھرپور کوشش کی۔

 

یوروگوئے کے کوپا امریکا سے باہر ہونے کے ساتھ ہی لوئز سواریز کا اپنے آخری بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا سفر بھی تمام ہوا جس پر وہ دل گرفتہ نظر آئے۔ کولمبیا کی ٹیم دفاعی چیمپیئن ارجنٹینا سے فائنل میں مدمقابل ہوگی۔