پاکستانی کرکٹر حسن علی کا ڈائیلاگ فیفا نے چرا لیا
Image
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر حسن علی کا ڈائلاگ 'کنگ کرلے گا' فیفا نے چرا لیا، فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوروکپ کے کوارٹر فائنل بوکایو ساکا، انگلش کھلاڑی کے شاندار گول کا جشن منانے کیلئے حسن علی کے ڈائلاگ کا استعمال کیا۔

 کچھ عرصے سے فٹبال کی عالمی فیفا سوشل میڈیا پر مختلف خطوں کی زبان میں پوسٹس کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، کوپا امریکا اور یوروکپ کے دوران بھی فیفا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستانی فٹبال شائقین کیلئے اردو میں پوسٹ کررہا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی فیفا نے اپنے سوشل میڈیا پر لیونل میسی کی سالگرہ کیلئے پوسٹ شیئر کی تھی جس میں فیفا نے پاکستانی گلوکار عارف لوہار کا گانا  آ تینوں موج کراواں  لگایا ہوا تھا۔

رواں ماہ 8 جولائی کو بھی فیفا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی جس میں فیفا نے انگلینڈ ٹیم کے فٹبالر بوکایو ساکا کی تصویر لگائی ہوئی تھی اور ساتھ میں حسن علی والا ڈائلاگ لکھا ہوا تھا کہ  ساکا کرلے گا ۔

 کنگ کرلے گا  حسن علی کا ایک ایسا ڈائلاگ ہے جو انہوں نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران بولا تھا لیکن سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوا تھا حسن علی کا ڈائلاگ کہ  کنگ کرلے گا  اس ڈائیلاگ میں حسن علی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے متعلق گفتگو کررہے تھے جب انہوں نے یہ ڈائلاگ بولا۔

واضح رہے کہ ایک انٹرویو کے دوران حسن علی نے بتایا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی ڈریسنگ روم میں کپتان بابراعظم کو’کنگ‘ کہتے ہیں۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ   ہم بابراعظم کو بابر نہیں بلکہ کنگ کہتے ہیں، کوئی بھی صورتحال ہوتی ہے تو ہم کھلاڑی آپس میں یہ بات کرتے ہیں کہ یار کنگ کرلے گا ۔

حسن علی کا یہ ڈائلاگ بہت زیادہ وائرل ہوا تھا، اور کرکٹ شائقین نے سوشل میڈیا پر اِس ڈائلاگ پر خوب میمز بھی بنائی تھیں۔