ایتھلیٹ ارشد ندیم میڈل جیتنے میں ناکام
Image
پیرس :(سنونیوز)پیرس میں جاری اولمپکس گیمز،ارشد ندیم ڈائمنڈ لیگ میں میڈل جیتنے میں ناکام، 84.21 کی تھرو کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔

 ارشد ندیم پاکستان واپڈا سے منسلک ہیں اور ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے علاقے میاں چنوں سے ہے اور وہ پاکستان کے سات رکنی اولمپکس دستے میں میڈل حاصل کرنے کی سب سے زیادہ امید بھی ان ہی سے لگائی جا رہی ہے۔

 
27 سالہ ارشد ندیم ماضی میں پاکستان کے لیے کامن ویلتھ گیمز میں سونے اور عالمی ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔
 
اس کے علاوہ وہ 2017 میں اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
 
رشد ندیم کو فِن لینڈ میں پاوو نورمی گیمز میں حصہ لینا تھا تاہم وہ پنڈلی میں انجری کے سبب ان مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔