ایشین اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتہ
Image
لاہور:(ویب ڈیسک )ایشین اور نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن محمد حماس ایک ہفتے سے لاپتہ ، تھانہ نواب ٹاؤن میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ۔

 تفصیلات کے مطابق لاپتہ حماس کے والد محمد ظریف نے پولیس کو بتایا کہ انکے بیٹے حماس کے کلاس فیلوز نےانہیں بتایا کہ اسے یونیورسٹی میں کسی نامعلوم شخص کی کال آئی تھی۔

کال سننے کے بعد وہ یونیورسٹی کے گیٹ نمبر دو پر گیا جہاں پہلے سے موجود چند لوگ اسے سفید گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔

مغوی کے والد نے دہائی دی کہ پولیس میرے بیٹے کی بازیابی کیلئے فی الفوراقدامات کرے تاکہ میری پریشانی کم ہوسکے۔
 
.واضح رہے محلہ دین پور ڈیرہ اسمٰعیل خان کے رہائشی محمد حماس نے جونئیر اور سینئر کیٹیگری میں ملکی سطح پر متعدد ٹائٹل جیت رکھے ہیں
 
۔ 2023 کو محمد حماس نے کامبیکس ایشین اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ فائنل میں ہم وطن سلمان خان کو 2-0 سے ہرا کر 48 کلوگرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔